نئی دہلی،17نومبر(ایجنسی) دہلی کے سابق پولیس کمشنر نیرج کمار نے حیران کرنے والا انکشاف کیا ہے. نیرج کمار کا کہنا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا ایک بیٹا ہے جو مبینہ طور پر بھارت میں رہتا ہے. نیرج کمار کے
مطابق داؤد نے خفیہ طریقے سے بالی وڈ کی ایک اداکارہ سے شادی کی تھی. سی بی آئی کے جوائنٹ ڈائریکٹر رہ چکے نیرج کمار کے مطابق داؤد کا بیٹا بنگلور میں رہتا ہے. کمار کی کتاب 'ڈائل D' مارکیٹ میں آنے والی ہے. نیرج کمار نے انڈرورلڈ ڈان اور سنجے دت سے جڑے کئی دیگر انکشافات بھی کئے ہیں.